پاکستانی قوم کا المیہ
*یہ ایک عام آدمی کی لاش ھے،* *جس کو ہم عوام کہتے ہیں..... !*
یہ عوام اپنے لیڈران کے پیچھے مرنے مارنے گالی گلوچ اور کسی بھی حد تک جانے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں -
سیاسی لیڈران عوام کی لاشوں کو استعمال کر کر کے اپنے لئے اقتدار کی راہ ہموار کرتے ہیں ....... اور انکو پوچھنے والا کوئی بھی نہیں
اپنے اپنے لیڈر کے ساتھ ساتھ اس عام شخص کی فیملی کا دکھ بھی سمجھنا چاہیے، یہ شخص بھی اپنے گھر کا عمران خان ہی تھا اور یہ شخص آپ عوام میں سے تھا، آپ کا حصہ تھا-
کپتان کے بچے خوش قسمت ہیں کہ خدا نے ان کے والد کا سایہ ان کے سر پر سلامت رکھا ،کچھ تعزیت اور ہمدردی ان یتیم بچوں کے لیے بھی جن کا بے گناہ باپ ان کی آنکھوں کے سامنے موت کی وادی میں اتار دیا گیا اور وہ برستی گولیوں میں بھی اپنے باپ کی لاش سے چمٹے رہے ۔اصل قیامت تو ان کے سر پہ ٹوٹی ہے ،کہرام تو ان گھر برپا ہوا ہے ،آشیانہ تو ان کا ٹوٹ گرا ہے کہ جس باپ کے کندھے پہ چڑھ کر اور انگلی پکڑ کر وہ گھر سے نکلے تھے اب اس کی لاش لے کر گھر جائیں گے

Comments
Post a Comment